11 اپریل 2013 - 19:30
۲۱ اپریل کو نشتر پارک میں شہدائے عباس ٹاون کی یاد میں اجتماع

علامہ صادق تقوی نے مزید کہا کہ پورے ملک کی طرح کراچی سے بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور ایم ڈبلیو ایم اس بار الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ملی حقوق کی پائمالی کرنے والوں کو شکست دے گی۔

ابنا: سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس میں جاری اجلاس سے خطاب کے دوران کہا: مجلس وحدت مسلمین کا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد وطن عزیز کو فرسودہ سیاسی نظام اور آمرنہ سوچ کے حامل سیاست دانوں سے نجات دلانا ہے، نگراں سیٹ اپ میں موجود حکمران غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں، الیکشن میں التوا اور دھاندلی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ 21 اپریل کو نشتر پارک میں شہدائے عباس ٹاؤن، شہید سبط جعفر زیدی، شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری اور شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں اجتماع منعقد کریں گے۔  اُن کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست پر پورا یقین رکھتے ہیں، کسی سیاسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں مگر اپنے سیاسی و اجتماعی حقوق پر کسی سیاسی جماعت کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔علامہ صادق تقوی نے مزید کہا کہ پورے ملک کی طرح کراچی سے بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور ایم ڈبلیو ایم اس بار الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ملی حقوق کی پائمالی کرنے والوں کو شکست دے گی، الیکشن سے قبل نگران حکومت میں شامل وفاقی وزیر داخلہ کا سیاسی جماعت کی حمایت کرنا افسوس ناک فعل ہے، الیکشن کمیشن وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے سیاسی جماعت کے سربراہ کے حق میں بیان کا نوٹس لے اور انہیں فوری برطرف کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 21 اپریل کو کراچی نشتر پارک میں مجلس وحدت مسلمین اپنی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، کانفرنس ملک دشمن طاقتوں کے خلاف بانیان پاکستان کی اولادوں کا تاریخی اجتماع ہوگا، کانفرنس کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بہت جلد ان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲